Fawad Shafiq
@fadiiisays.bsky.social
940 followers 1.5K following 1.3K posts
میری زمین میرا آخری حوالہ ہے! 🇵🇰
Posts Media Videos Starter Packs
Pinned
fadiiisays.bsky.social
لگدا اے بھئ اینوں قسمت کہندے نے
جہڑی میرے نال کھڑی اے ماڑی جئ

تجمل کلیم
fadiiisays.bsky.social
عجیب ہوتی ہے راہ سخن بھی دیکھ نصیرؔ
وہاں بھی آ گئے آخر جہاں رسائی نہ تھی

نصیر ترابی
fadiiisays.bsky.social
‏کیا کیا ہنر ہیں مجھ میں مگر عیب دیکھیے
‏کچھ مجھ سے زندگی کے سوا، ہو نہیں رہا

‏ لیاقت علی عاصم
fadiiisays.bsky.social
لڑکھڑاتا ہوں تو وہ رو کے لپٹ جاتا ہے
میں نے گرنا ہے تو اس شخص نے مر جانا ہے

راکب مختار
fadiiisays.bsky.social
اپنا تو یہ عالم ہے کہ ڈھلتی ہی نہیں شام
اللہ کرے خوش رہیں! جو لوگ بھی خوش ہیں

اختر عثمان
fadiiisays.bsky.social
‏وہ میرا ہو نہیں سکتا تو اے مصور سن
‏ہماری ساتھ میں تصویر ہی بنا دے یار

‏علی ارتضیٰ
fadiiisays.bsky.social
‏مِرے علاوہ ہیں چھ لوگ منحصر مجھ پر
‏مِری ہر ایک مصیبت کو ضرب سات سمجھ

‏عمیر نجمی
fadiiisays.bsky.social
‏تمہارے پاؤں جمے ہیں سو تم نہ سمجھو گے
‏حیات کیسے گزرتی ہے لڑکھڑاتے ہوئے

‏شہزاد نیر
fadiiisays.bsky.social
کیسے اُٹھائے پھرتے ہیں جِسموں کا بوجھ سب
ہم کو تو دل کا بوجھ بھی ہلکا نہیں لگا

فیصل محمود
fadiiisays.bsky.social
‏بعد آنکھوں کے مرا دل بھی نکالا اس نے
‏اس کو شک تھا کہ مجھے اب بھی نظر اتا ہے

‏فرحت عباس شاہ
fadiiisays.bsky.social
‏سفر نگل گئے ہم کو وگرنہ ہم نے بھی
‏کہیں پہنچ کے کسی کو گلے لگانا تھا

‏عقیل عباس
fadiiisays.bsky.social
اُسے جو ہم سے ملا ہی نہیں، بُرا نہ کہو
ہمیں جو چھوڑ گیا ہے خسارہ اُس کا ہے
ادریس بابر
fadiiisays.bsky.social
‏تم کہہ رہے ہو اب کوئی رستہ نہیں بچا
‏کیا شاہراہِ ترکِ تعلق بھی بند ہے

‏راز احتشام
fadiiisays.bsky.social
ہم تو اب ہیں ہی مگر کاش ہمارے جیسے
دربدر ہونے سے پہلے ہی سنبھالے جائیں

انفال رفیق
fadiiisays.bsky.social
ورنہ یہ تیز دھوپ تو چبُھتی ہَمَیں بھی ہے
ہم چُپ کھڑے ہُوئے ہیں کہ تُو سائباں میں ہے

پروین شاکر
fadiiisays.bsky.social
بھیج دیتا ہوں، مگر پہلے بتا دوں تُجھ کو
مجھ سے مِلتا نہیں کوئی میری تصویر کے بعد

عمیر نجمی
fadiiisays.bsky.social
مجھے تجھ پر نہیں ،خود پر بہت افسوس ہوتا ہے
ترے ہوتے ہوۓ بھی جب گھٹن محسوس ہوتی ہے

احمد عبدالله
fadiiisays.bsky.social
یہ کیسے ہجر کا موسم اُترنے والا ہے
ابھی سے چلنے لگی ہے ہوا اُداسی کی

اشرف یوسفی
fadiiisays.bsky.social
‏میں بے وفا ہوں مجھ کو گریبان سے پکڑ
‏اور مجھ سے پوچھ۔۔میں نے ترا غم کدھر کِیا

‏عباس تابش
fadiiisays.bsky.social
وہ روشنی تھی ہماری آنکھوں کے طاقچوں میں
چراغ جھک کر سلام کرنے کا سوچتے تھے

احمد فرہاد
fadiiisays.bsky.social
ہمارے جسم کے ان پرسکون پانیوں میں
کسی کی یاد کا پتھر کہاں سے آتا ہے

سید ہادی حسن
fadiiisays.bsky.social
ہماری ماؤں نے زندگی کا ایک لمبا وقت ان لوگوں کے ساتھ مہربانی میں گزار دیا جو کبھی ان کے ساتھ مہربان نہیں ہوئے!
fadiiisays.bsky.social
مجھے شام بن کے خیال رکھنا تھا شام کا
سو یہ دن ڈھلا تو میں ساتھ ڈھلتا چلا گیا

شاہین عباس
fadiiisays.bsky.social
‏ایک بس تیرے نہ ہونے سے جہانِ خاک میں
‏بے پناہ افسردگی ہے، بے کنار افسوس ہے

‏جمال احسانی
fadiiisays.bsky.social
کہ ہم نے روزنوں کے سامنے کھِلتے ہوئے منظر
اِسی امید پر چھوڑے تمہارے ساتھ دیکھیں گے

تجمل کاظمی
fadiiisays.bsky.social
تُو نے بلوایا تھا ہم موجود ہیں
اب بتا موجودگی کا کیا کریں

شاہین عباس