@ShabbirTuri
banner
shabbirturi.bsky.social
@ShabbirTuri
@shabbirturi.bsky.social
21 followers 0 following 47 posts
Chief Editor www.dailyurdu.net #Terrorism #Extremism #Conflicts #Militancy #OSINT. Views are Personal.
Posts Media Videos Starter Packs
‏پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا قاضی ظہور احمد ہلاک ہوگئے۔

#Terrorism #Peshawar #Pakistan
‏بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کھوڑی میں بس کے قریب ہونے والے دھماکے میں پاکستان آرمی کے اہلکار شیراز ملک سمیت 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

#Terrorism #Khuzdar #Balochistan #Pakistan
‏ضلع کرک میں پاکستانی سیکورٹی فورسز آپریشن میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

‎#Terrorism ‎#Karak ‎#Pakistan
‏ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق صوبہ پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی سے تین جبکہ لاہور سے ایک انتہائی مطلوب شدت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔

#Terrorism #Punjab #Pakistan
‏ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار خان بادشاہ ہلاک ہو گیا۔ جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

#Terrorism #DIKhan #Pakistan
‏قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل اعظم ورسک بازارِ کے قریب بچوں کے ہاتھوں میں مارٹر گولہ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے. پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 8 اور 10 سال کے درمیان ہے۔ زخمیوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

#SouthWaziristan #Pakistan
‏قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے باغ میں پاکستانی فوج نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا شیڈو گورنر عزیر الرحمٰن عرف قاری اسمٰعیل تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔ طالبان نے قاری اسمٰعیل کو حال ہی میں ضلع خیبر کا شیڈو گورنر نامزد کیا تھا۔
#Terrorism
‏بلوچستان کے ضلع نوشکی میں شدت پسندوں نے کوئلہ سے بھرے تین ٹرکوں کو نذر آتش کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئلہ سے بھرے تینوں ٹرک چاغی سے کوئٹہ کی جانب جارہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔

#Terrorism #Noshki #Balochistan #Pakistan
‏ضلع شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں گنانگر چوکی پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں ایس آئی محمد حسن خان اور کانسٹیبل نثار خان ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چوکی پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔
#Shangla #Pakistan
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سابق پاکستانی طالبان رکن نے عمر شاہد کیلئے دعوت کا اہتمام کیا تھا اور کھانے کے دوران انہیں گولیاں ماری گئی۔ پاکستان نے کمانڈر عمر شاہد کے سر کی قمیت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
‏افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے ضلع شیگل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سینئر ترین کمانڈر شاہد عمر عرف حاجی رحیم باجوڑی اور انکے تین ساتھیوں کو ایک مہمان خانے میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ 1/2

#TTP #Kunar #Afghanistan #Pakistan
‏کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے نومبر 2024 میں ہونیوالے حملوں کی تفصیل جاری کردی۔ ٹی ٹی پی کے مطابق گزشتہ ماہ کل 250 حملے کیے گئے جن میں پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز کے 138 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ پنجاب میں 4 اور بلوچستان میں 5 حملوں کا دعویٰ کیا گیا۔

#TTP #Pakistan
‏سرکاری اور مقامی ذرائع کے مطابق کرم کے دو دیہات میں ابھی تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شیعہ سنی قبائل میں جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے مزید 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 133 ہوگئی۔

#Kurram #Pakistan
‏ماہ نومبر میں پاکستان بھر میں دہشت گردانہ حملوں اور جھڑپوں میں 68 سکیورٹی اہلکار، 127 دہشت گرد اور 50 عام شہری ہلاک ہوئے۔

#Terrorism #Pakistan
‏ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کے کزن ثقلین گنڈہ پور کی گولیوں سے چھلنی لاش مقامی قبرستان سے ملی ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

#Terrorism #Kulachi #DIKhan #Pakistan
‏ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے مدرسہ نور القرآن کے تین طلباء ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق طلباء مارٹر گولے سے نالے کے قریب کھیل رہے تھے کہ اتنے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں عالمزیب اور دو بھائی ذیشان اور وہاب شامل ہیں۔
#Terrorism #Bannu #Pakistan
‏ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑپور میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی میر غلام ہلاک ہوگیا اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا ڈیرہ ہی کے علاقے درازندہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں یعقوب زخمی ہوگیا۔

#Terrorism #DIkhan #Pakistan
‏پنجاب کے ضلع میانوالی میں 20 سے زائد دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ تھانے چاپری پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

#Terrorism #Mianwali #Pakistan
‏پاکستانی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دوسری آپریشن قبائلی ضلع خیبر میں کیا گیا جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو کو گرفتار کیا گیا۔

#Terrorism #Pakistan
‏شام کی جنگ میں مزید پاکستانی باغیوں کی موجودگی سامنے آئی ہے۔شام میں جاری جنگ میں افغان،تاجک اور ازبک باغیوں کی موجودگی کی نشریات کےبعداب پاکستانی باغی حلب کے محور میں اپنی موجودگی کی بات کررہے ہیں۔پاکستانی جنجگو اردو زبان میں بات کرتے ہوئےکہتا ہےکہ یہ ٹینک مالِ غنیمت میں آیا ہے۔
#‎Aleppo #Pakistan
تحریر الشام اور اس کے اتحادی دھڑوں نے ہفتے کو شام کے بڑے شہر حلب اور دیگر 50 علاقوں پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا۔ ویڈیو میں ایک پاکستانی جنجگو جو پشتو زبان میں پاراچنار اور زینبیون بریگیڈ کو چیلنج کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم پوری دنیا میں شیعہ کو ختم کرنے آرہے ہیں۔

#Aleppo #Pakistan
‏قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لکہ سر میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں کیپٹن زوہیب ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔

#Terrorism #Khyber #Pakistan
‏ضلع لکی مروت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر عبدالقدیر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

#Terrorism #Pakistan #Lakkimarwat
‏جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی کے علاقے سانگہ اور انضر چینہ میں تین روزہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق،خ کرفیو کے دوران عوام کو باہر نکلنے کی مکمل پابندی ہوگی۔

#Terrorism #Pakistan #SouthWaziristan
‏کرم میں میں شیعہ اور سنی قبائل کے درمیان دو ہفتوں سے جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 125 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ آج کرم میں حکومتی مذاکراتی جرگے کے ذریعے جنگ روک گئی ہے لیکن تاحال دونوں فریقین مورچہ زن ہیں۔

#Kurram #Pakistan #SectarianViolence