akhtar4988.bsky.social
@akhtar4988.bsky.social
370 followers 240 following 370 posts
Posts Media Videos Starter Packs
یارب المشرقین و مغربین.... میں تیرا عاجز بندہ میری تمام مشکلات آسان فرما۔میرے گناہوں،میری خطاؤں، میری لغزشوں کے بعد بھی مجھے رزق عطا کر.. ایے پاک پروردگار میرے گناہوں کی پردہ پوشی فرما.،میرے ہر کام میں کرم فرمااور اپنے خزانوں سے وسیع رزقِ حلال عطا فرما.
آمین ثم آمین یا رب العالمین
میرے رحم کرنے والے رب.... میں تیرے حضور سجدہ ریز ہوں، شکستہ دل کےساتھ، نم آنکھو‌ں کے ساتھ اور نادم دل کے ساتھ۔ میری عبادات میں کمی ہے، میری دعاؤں میں خلوص کم ہے، میری بندگی میں کوتاہیاں ہیں۔
اپنے محبوب محمد(ص) کے قدموں کی خاک کے کسی ایک ذرے کے صدقے میری کوتاہیاں معاف کردے.
آمیـن یارب العالمین۔
اے اللہ! میں تجھ سے نفع دینے والے علم کا سوال کرتا ہوں.پاکیزہ رزق کی بھیک اور ایسے عمل کے لیے دست بہ دعا ہوں جو قبول کرلیا جائے۔
آمین یا رب العالمین
یارب کریم....
جو میرے مقدر میں نہیں لکھا اس کی کوشش اور تمنا میں مجھے مبتلا نہ کرنا اور جو تقدیر میں لکھ دیا ہے اسے میرے، میری اولاد اور میرے دوست احباب کےلیے آسان کر دے.
یا رب العزت....۔آپ کے سوا کوئی نہیں جو میری مدد اور راہنمائی کرے.
آمیـــــن یارب العالمین
اے میرے رب... مجھے فرمانبرداری کے مقبول آداب سکھادے. میں کم علم ہوں مجھے عبادت کرنے کا درست طریقہ سکھا دے. میں کمزور ہوں مجھے حقیقی اطاعت کرنے والا بنا دے.آپ توبہ قبول کرنے والے ہیں میری دانستہ نا دانستہ کوتاہیاں معاف کرنے والے ہیں میری توبہ قبول کرلیں اور مجھے معاف کردیں.
آمین ثم آمین
اے پاک پروردگار... میں تیری پناہ چاہتا ہوں تیری عطا کردہ نعمتوں کے چھن جانے سے، تیری دی ہوئی عافیت کے پلٹ جانے سے، تیری ناگہانی پکڑ سے اور تیری تمام تر ناراضگیوں سے. میرے مالک مجھے میری اولاد اور میرے احباب کو ہمیشہ اپنے رحم کے حصار میں رکھنا.
آمین یا رب العالمین
الله رب العزت.... میری دعا ہے کہ میری،میرے اہلخانہ اور تمام احباب کی ہر صبح ہماری حاجات کی قبولیت کی نوید بن کر طلوع ہو. آپ اپنے نور کی ٹھنڈی کرنوں سے ہمارے گھروں کے در و دیوار کو منور کر دیں.ہم سب کو دین اور دنیا کی دولت سے مالا مال کردیں.
آمین یا رب العالمین
یا رب العالمین...
میرے بیمار دل، بیمار روح اور بیمار سوچ کو شفا عطا فرما دے.
مجھے ایمان کی مضبوطی عطا فرمادے
مجھ پر میری اولاد پر میرے احباب پر اور تمام امت محمدیہ(ص) پر رحم فرما.
آمین یا رب العالمین
اے تمام جہانوں کے رب...

مجھ سمیت اپنے پیارے نبی (ص) کے ہر امتی کی دعاؤں میں برکت عطا کر دے. ہماری دعاؤں کو خیر والی دعائیں بنادے. مجھ سمیت اپنی مخلوق کی تمام جائز دعاؤں کو قبول فرما۔
آمین یا ارحم الراحمین
محتاجی میں غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنے والی زبان گونگی ہو جاتی ہے.
اے پروردگار..... مجھے، میری اولاد اور میرے احباب کواپنی ذات کے سوا کسی کا محتاج نہ ہونے دینا اور ایسی آزمائش سے بچادینا جس کےسہنے کی ہم ہمت نہیں رکھتے.

آمین ثم آمین یارب العالمین،
اے موسموں کو بدلنے والے رب !
اپنے پیارے حبیب(ص) کے تمام امتیوں کی زندگیوں کو بھی خوشیوں، راحت اور عافیت والے دنوں میں بدل دے.
آمین یارب العالمین
اے مالک الملک.... مجھے، میری اولاد اور میرے احباب کو ہمیشہ اپنی رحمتوں کے حصار میں رکھنا. ہم سے کبھی ناراض نہ ہونا اور نا ہی خاتم الانبیاء (ص) کو ہم سے خفا ہونے دینا. پروردگار! تیری ناراضگی اور تیرے پیارے محبوب کی خفگی ہمارے لیے خسارہ ہی خسارہ ہے ہم سب کو خساروں سے بچا لے.
آمین ثم آمین
یااللّٰه رب العزت....
میری مدد فرما تجھ سے بہتر کوئی مددگار نہیں،میری اور میری اولاد اور میرے احباب کی حفاظت فرما تجھ سے بہتر کوئی محافظ نہیں،مجھے،میری اولاد اور میرے احباب کو
سیدھا راستہ دکھا تجھ سے بہتر کوئی رہنما نـہیـں.
میرے مالک! میری دعا قبول فرما کہ تیرے سوا کوئی سننے والا نہیں.
آمیـن
میرے رحم کرنے والے اللہ..... مجھے عاجزی، انکساری، در گزر اورتوبہ کرنے والے ان خاص لوگوں میں شامل فرما جو تیری رضا کے آگے سر جھکاتے ہیں اور جن کو تو پسند کرتا ہے. میرے مالک میں تیرا کمزور بندہ ہوں.ضعیف ہوں ناقص العقل ہوں. مجھے معاف فرما دے.تو ہی معاف کرنے والا ہے. آمین یا رب العالمین.
اے رب کائنات... ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا پھر بھی ہر روز ہاتھ پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری دعاؤں کو قبول کرنے والا کوئی نہیں. یا رب کریم.. ہم سب کو بخشش کی بھیک عطا کردیں۔ ہم سب کو اپنی رحمت کے سائے میں لے لیی.
آمین یارب العالمین
اے ہمارے پروردگار ! جس دن حساب قائم ہو گا اُس دن میری بھی مغفرت فرمائیے ، میرے والدین کی بھی اور ان سب کی بھی جو ایمان رکھتے ہیں ۔
آمین یا رب العالمین
اے میرے رحیم و کریم رب مجھے، میرے پیاروں، میرے تمام احباب اور رحمت العالمین(ص) کے ایک ایک امتی کو دین، دنیا اور آخرت میں خیر و عافیت عطا فرما.
آمین ثم آمین یا رب العالمین
*دعا*.... چاہے کتنے ہی فاصلے سے مانگیں قبولیت کے زینے چڑھتی رہتی ہے.اللہ پاک آپ اور آپ کے اہل و اعیال کو اپنی رحمتوں کے سائے میں ہمیشہ خوش و خرم اور شاد و آباد رکھے. صحت و تندرستی اور ایمان کی سلامتی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے.
آمین ثم آمین یا رب العالمین
یا رب کعبہ... ہم سب کے ساتھ اور ہمارے والدین کے ساتھ روز محشر معافی والا، درگزر والا معاملہ فرمانا۔
آمین یارب العالمین
میرے رحیم و کریم رب...
اپنے محبوب حضرت محمد(ص) کے ہر امتی کو سکون عطا فرماجو اپنی حالت کسی کو بتانے سے قاصر ہے.
آمین یا رب العالمین
یا اللہ...
میں تیرا کمزور، ناتواں بندہ تیرے رحم کی بھیک مانگ رہا ہوں پروردگار. مجھ ضعیف پر اتنا ہی بوجھ ڈال جتنا میں برداشت کرسکوں. اے طاقت و قدرت والےتمام جہانوں کے رب میں بہت کمزورہوں تیری آزمائش کے قابل نہیں.مجھ پر
اپنارحم اور فضل فرما دے. آمین یا ارحم الراحمین
اے میرے مہربان رب... مجھے ایسے لوگوں کی صحبت عطا فرما جو تیرے پسندیدہ ہوں جو مجھے تجھ سے قریب کرنے کا، سبب بنیں جو مجھے تیری یاد سے غافل نہ ہونے دیں اور میرے ایمان میں اضافے کے لیے مہمیز ثابت ہوں.
آمین یا رب العالمین
ياالله.. آپ بادشاہوں کے بادشاہ ہیں جو مانگنے والی مخلوق سے کبھی ناراض نہیں ہوتے بلکہ نہ مانگنےپر ناراض ہوتے ہیں. ہماری شہ رگ سےبھی قریب ہمارے رب... ہم سےراضی ہوجا ہم سے خوش ہوجااور ہماری فریادیں قبول فرما.
آمین ثم آمین
اے اللہ.....
اپنی رحمت خاص سے میرے لیے ہر دن کو بہترین بنادے ، میرے نصیب میں ایسا لکھ دے جس سے میرا دل خوش ہو. مجھےذہنی سکون عطا کر. میری اولاد، اہل خانہ، دوست احباب سمیت امت محمدیہ (ص) کے تمام معاملات آسان فرمادے۔
آمین یا ربّ العالمین
اے ﷲ..... اپنے مقدس کلام قرآنِ کریم کی رحمت سے مجھ سمیت تمام امت محمدیہ(ص) کو نواز دے.اس پاک کتاب کو ہمارا امام اور ہمارے لئے روشنی کا ذریعہ بنا دے. اس محترم کتاب کو ہمارے لئے ہدایت اوررحمت بنادے
آمین یا رب العالمین۔