Dawatelslami
banner
dawateislami.bsky.social
Dawatelslami
@dawateislami.bsky.social
270 followers 240 following 230 posts
A Global Non-political Non-profit Organization Serving Islam and Sunnah All Around the World.
Posts Media Videos Starter Packs
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دوست سے اعتدال اور توسط کے ساتھ دوستی رکھو شاید وہ کسی دن تمہارا دشمن ہو جائے اور اپنے دشمن سے اعتدال اور توسط کے ساتھ دشمنی کرو شاید وہ کسی دن تمہارا دوست بن جائے“۔
سنن ترمذی حدیث نمبر 1997
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول ﷺ سے سواری کی درخواست کی، آپ نے فرمایامیں تمہیں سواری کے لیے اونٹنی کا بچہ دوں گا
اس آدمی نے عرض کیا
میں اونٹنی کا بچہ کیا کروں گا؟
رسول ﷺ نے فرمایا: ”بھلا اونٹ کو اونٹنی کے سوا کوئی اور بھی جنتی (پیدا ) کرتی ہے
ابو داود حدیث نمبر 4998
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بدگمانی سے بچو، اس لیے کہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے“

سنن ترمذی 1988
صفوان بن سلیم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ
آپ نے فرمایا: ”بیوہ اور مسکین پر خرچ کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے، یا اس آدمی کی طرح ہے جو دن میں روزہ رکھتا ہے اور رات میں عبادت کرتا ہے۔
بخاری حدیث نمبر 6006
ابومسعود انصاری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا اپنے بال بچوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے“۔
صحیح بخاری 55/42
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن بھولا بھالا اور شریف ہوتا ہے، اور فاجر دھوکہ باز اور کمینہ خصلت ہوتا ہے
ابو داود حدیث نمبر 4790