カン Konain Abbas
konainabbas.bsky.social
カン Konain Abbas
@konainabbas.bsky.social
89 followers 70 following 57 posts
Human Being
Posts Media Videos Starter Packs
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*اس کے برعکس جن لوگوں نے یہاں تقویٰ کیا ہے ان کے اسباب کامیابی کی وجہ سے ﷲ ان کو نجات دے گا ، ان کو نہ کوئی گزند پہنچے گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔*
سورة الزمر 61
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*یہ سب کچھ ہوتے ہوئے انہوں نے ﷲ کے سوا دوسرے خدا بنا لیے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ ان کی مدد کی جائے گی ۔ وہ ان کی کوئی مدد نہیں کر سکتے بلکہ یہ لوگ الٹے ان کے لیے حاضر باش لشکر بنے ہوئے ہیں*
سورة يس 74،75
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*کیا لوگوں کو بھلائیوں کا حکم کرتے ہو؟ اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو باوجودیکہ تم کتاب پڑھتے ہو ، کیا اتنی بھی تم میں سمجھ نہیں؟ ۔*
سورة البقرة 44
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، تم پر روزے فرض کر دیے گئے ، جس طرح تم سے پہلے انبیاء علیہم السلام کے پیرووں پر فرض کیے گئے تھے ۔ اس سے توقع ہے کہ تم میں تقویٰ کی صفت پیدا ہوگی ۔*
سورة البقرة 183
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*کھالو اور مزے کر لو تھوڑے دن ۔ حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو ۔ تباہی ہے اس روز جھٹلانے والوں کے لیے ۔*
سورة المرسلات 46،47
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*۔ ( حکم ہوگا ) گھیر لاؤ سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور ان معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے. پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ ۔*
سورة الصافات 22،23
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*ﷲ کی نشانیوں میں سے ہیں یہ رات اور دن اور سورج اور چاند ۔ سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ اس خدا کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر فی الواقع تم اسی کی عبادت کرنے والے ہو*
سورة حم السجدہ 37
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*کیا تم ہوش میں نہیں آتے؟ اگر تم ﷲ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے ، حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ہی درگزر کرنے والا اور رحیم ہے ،*
سورة النحل 18
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حصہ کا بھی ویسا ہی عذاب تیار ہے ۔ جیسا انہی جیسے لوگوں کو ان کے حصے کا مل چکا ہے ، اس کے لیے یہ لوگ جلدی نہ مچائیں*
سورة الذاريات 59
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*جسے چاہے سزا دے اور جس پر چاہے رحم فرمائے ، اسی کی طرف تم پھیرے جانے والے ہو ۔*
سورة العنكبوت 21
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*ﷲ عدل اور احسان اور صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے اور بدی اور بے حیائی اور ظلم و زیادتی سے منع کرتا ہے ۔ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم سبق لو ۔*
سورة النحل 90
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے ۔*
سورة الشرح 5
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، ﷲ سے ڈرو اور جو کچھ تمہارا سود لوگوں پر باقی رہ گیا ہے ، اسے چھوڑ دو ، اگر واقعی تم ایمان لائے ہو ۔*
سورة البقرة 278
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب کے سب قلم بن جائیں اور سمندر ( دوات بن جائے ) جسے سات مزید سمندر روشنائی مہیا کریں تب بھی ﷲ کی باتیں ( لکھنے سے ) ختم نہ ہوں گی ۔ بے شک ﷲ زبردست اور حکیم ہے ۔*
سورة لقمان 27
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*خبردار ہو جاؤ ! ﷲ سزا دینے میں بھی سخت ہے اور اس کے ساتھ بہت در گزر اور رحم بھی کرنے والا ہے ۔*
سورة المائدة 98
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*اگر وہ چاہے تو ہوا بند کر دے اور یہ کشتیاں سمندروں پر رکی رہ جائیں ۔ یقیناً اس میں ہر صبر کرنے والے شکر گزار کے لئے نشانیاں ہیں ۔*
سورة الشورى 33
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*پھر ﷲ نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا ، اور آخرت کا عذاب تو اس سے شدید تر ہے ، کاش یہ لوگ جانتے ۔*
سورة الزمر 26
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*پس اپنے رب کا فیصلہ صادر ہونے تک صبر کرو اور مچھلی والے ﴿یونس ( علیہ السلام ) ﴾ کی طرح نہ ہو جاؤ ، جب اس نے پکارا تھا اور وہ غم سے بھرا ہوا تھا*
سورة القلم 48
Redirecting...
www.facebook.com
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے ، سب ﷲ کا ہے ۔ تم اپنے دل کی باتیں خواہ ظاہر کرو یا چھپاؤ ﷲ بہرحال ان کا حساب تم سے لے لے گا ۔ پھر اسے اختیار ہے جسے چاہے ، معاف کر دے اور جسے چاہے ، سزا دے ۔ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔*
سورة البقرة 284
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*مگر یہ ظالم بے سمجھے بوجھے اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں ۔ اب کون اس شخص کو راستہ دکھا سکتا ہے جسے ﷲ نے بھٹکا دیا ہو ۔ ایسے لوگوں کا تو کوئی مددگار نہیں ہو سکتا ۔*
سورة الروم 29
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*وہی تو ہے جس نے تمھارے لیے زمین کا فرش بچھایا ، آسمان کی چھت بنائی ، اوپر سے پانی برسایا اور اس کے ذریعے سے ہر طرح کی پیداوار نکال کر تمھارے لیے رزق بہم پہنچایا ۔ پس جب تم یہ جانتے ہو تو دوسروں کو ﷲ کا مد مقابل نہ ٹھہراؤ ۔*
سورة البقرة 22
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*اور کیا وہ لوگ جو بری حرکتیں کر رہے ہیں یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے؟ بڑا غلط حکم ہے جو وہ لگا رہے ہیں ۔*
سورة العنكبوت 4
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، میرا رب اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے ۔ جو کچھ تم خرچ کر دیتے ہو اس کی جگہ وہی تم کو اور دیتا ہے ، وہ سب رازقوں سے بہتر رازق ہے*
سورة سبأ 39
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
*پھر جب نماز سے فارغ ہو جاؤ تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے ، ہر حال میں ﷲ کو یاد کرتے رہو ۔ اور جب اطمینان نصیب ہو جائے تو پوری نماز پڑھو ۔ نماز درحقیقت ایسا فرض ہے جو پابندی وقت کے ساتھ اہل ایمان پر لازم کیا گیا ہے ۔*
سورة النساء 103
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.
بِسۡمِ ﷲ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ.
یہ لوگ اسے دور سمجھتے ہیں.اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں. ﴿وہ عذاب اس روز ہوگا﴾ جس روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا. اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون جیسے ہوجائیں گے.اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا.
سورة المعارج 6-10