Soul Mates ♥️
banner
soulmate786.bsky.social
Soul Mates ♥️
@soulmate786.bsky.social
A soulmate is someone who makes you feel whole. They're the missing piece to your puzzle, the missing beat to your heart. If you're searching for that special someone, keep shining! Your soulmate will find you when the time is right. 😘
تم ہی خُوشبو کا حوالہ تھے میرے گُلشن میں
پُھول کِھلتے ہیں تو تُم بہت یاد آتے ہو 🥀
December 3, 2024 at 4:17 AM
زاھد کو اگر فخر ہے سجدے کے نشاں پر
مزدور کے چھالے بھی بڑے غور طلب ہیں!!!!!
December 2, 2024 at 12:15 PM
" جِنہیں نیند نہیں آتی اُنہیں معلوم ہے کہ صبح ہونے میں کِتنے زمانے لگتے ہیں "
December 2, 2024 at 8:49 AM
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو۔۔۔
November 29, 2024 at 11:51 AM
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو کسی کے لفظوں سے پیار ہو جاتا ہے، ایسی صورت میں آپ کو اُس شخص کی پرسنیلٹی اور شکل و صورت سے کوئی لینا دینا نہیں رہتا۔
بس اس کے لکھے ہوئے الفاظ آپ کی زندگی بن جاتے ہیں!!
آپ Addict سے ہو جاتے ہیں، جب تک اس کے الفاظ ملتے رہیں زندگی اور زندہ رہنے کا احساس رہتا ہے!!
November 26, 2024 at 7:34 PM
اور وہ صبح جس میں آپ اپنے پیارے سے صبح بخیر نہیں سنتے، اگلی صبح تک رات ہی رہتی ہے۔ 🍁
November 26, 2024 at 2:08 AM
گفتگو کے ___ کئی طریقے ہیں
اک طریقہ ہے، چُپ رہا جائے 🥀🖤
November 26, 2024 at 1:44 AM
توجہ دینا محبت دینے سے زیادہ اہم ہے اگر لوگ مجھے محبت کرنے والے شخص اور توجہ دینے والے شخص میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیں تو میں اس شخص کو منتخب کروں گا جس نے مجھے اپنی توجہ کے ساتھ قید کر لیا ہو ♥️🌸
November 25, 2024 at 5:42 PM
میں ہمیشہ چھوڑ دیا کرتا ہوں، چائے کا آخری گھونٹ، آخری میسج، بحث میں دیے گئے دلائل، الوداع کے الفاظ، کہانی کا اختتام۔
کیونکہ چیزوں کا ختم ہونا مجھے اداس کرتا ہے اور مجھے اختتام سے ڈر لگتا ہے۔
November 25, 2024 at 5:08 PM
کچھ رشتوں پر ہم بلاوجہ ناز کرنے لگتے ہیں، جبکہ حقیقت میں وہ رشتہ کوئی رشتہ ہی نہیں ہوتا، بس صرف ایک خواب ہی ہوتا ہے۔
آنکھ کھلی اور ٹوٹ گیا۔
November 24, 2024 at 8:49 AM
موبائل میں پڑے پرانے میسجز بھی کسی عذاب سے کم نہیں ہوتے، بندے کا جب دل کرے یادوں کی دوزخ کا دروازہ کھول کر تڑپنے لگتا ہے۔
November 24, 2024 at 8:12 AM
زندگی نے کبھی یہ شرط نہیں رکھی، میں فلاں فلاں شخص کے بغیر اچھی نہیں گزروں گی.
زندگی گزر ہی جاتی ہے۔
November 23, 2024 at 5:53 PM
بعض دُکھ بھی گونگے اِنسان کی طرح ہوتے ہیں، جو نہ بتائے جا سکتے ہیں نہ کوئی سمجھ سکتا ہے۔
بس چپ چاپ پالے جاتے ہیں۔
November 23, 2024 at 5:52 PM
#Soulmate ♥️
November 23, 2024 at 1:04 PM
وہ ایسی ہی تھی، اک پل میں آسمانوں کی سیر کروانے والی
اور دوسرے ہی پل پیروں سے زمین کھینچ لینے والی۔
کبھی پرواہ اتنی کہ راہ میں اک کنکر بھی نہ چبھنے دینا
اور کبھی لاپرواہی اتنی کہ تپتی دھوپ میں تنہا چھوڑ جانا۔
اس سے محبت کرنا آسان نہیں، اس کا مزاج دھوپ چھاؤں جیسا تھا۔
November 23, 2024 at 12:41 PM
انسان کو صرف محبت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اُسے مستقل محبت کی بھی ضرورت ہوتی ہے.
جو شخص آپ کو کچھ دن محبت دے اور کچھ دن بھوکا رکھے تو ایسا شخص آپ سے محبت نہیں کرتا بلکہ آپ پر ذہنی تشدد کرتا ہے .
November 23, 2024 at 12:40 PM
اور جو لڑکا کسی کو صرف دل سے اتارنے کے لیے باقائدگی سے رات کے چار بجے نرم بستر چھوڑ کر نیند سے بوجھل آنکھوں سے وضو کرتا ہو۔
وہ محبت کرتا ہوگا تو کیسی کرتا ہوگا۔
November 23, 2024 at 12:39 PM
ٹیکنا لوجی ابھی اتنی تیز کہاں ہوئی ہے کہ تمہیں آگاہ کر سکے کہ دنیا کے ایک کونے میں بیٹھا شخص اس بھری نظروں سے تمہاری تصویر کو دیکھ رہا ہے۔
اور تمہیں محسوس کرتے ہوئے اپنی زندگی کی محرومیاں سنا رہا ہے جس میں سب سے بڑی محرومی محبت ہے۔
November 23, 2024 at 12:39 PM
ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺴﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺗﻼﺵ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯽ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮨﺎ ﺟﺎﺋﮯ۔
ﺑﻠﮑﮧ ﻣﺤﺒﺖ ﺗﻮ ﮐﺴﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﻧﺎ ﺭﮨﺎ ﺟﺎﺋﮯ۔
November 23, 2024 at 12:18 PM
گھر میں کام کرتی، میلے لباس میں ملبوس بار بار بالوں کو کان کے پیچھے کرتی، چوڑیوں کو آٹا گوندھتے ہوئے گندا ہونے سے بچاتے ہوئے گردن پر پسینہ لیے ہاتھوں پر مٹی ہوئی مہندی لگائے، اگر آپ کی محبوبہ آپ کو شہزادی نہیں لگتی تو یقین کریں اس سے زیادہ خوبصورت کوئی مشرقی لڑکی اور کسی طرح نہیں لگ سکتی۔۔!!
November 23, 2024 at 12:17 PM