اردو ورثہ
banner
urduadab.bsky.social
اردو ورثہ
@urduadab.bsky.social
1.2K followers 870 following 57 posts
اردو ادب سے پیار کرنے والے فالو کیجئے ❤️
Posts Media Videos Starter Packs
‏دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
‏عجب چیز ہے لذتِ آشنائی

‏علامہ محمد اقبالؒ
‏بنا دھاگے کے سوئی جیسی بن گئی ہے زندگی
‏سیتی کچھ بھی نہیں ہے بس چبھتی جاتی ہے۔۔۔!
‏پتہ کرو کہ بقایا کدھر گیا ہوں میں
‏وہ کہہ رہا ہے مکمل نہیں ملا اُس کو۔۔۔!
‏سرد موسم میں بہت یاد آتے ہیں
‏دھند میں لپٹے ہوئے وعدے اس کے۔۔۔!
‏ہر تعلق کی ایک قیمت ہوتی ہے،
‏جس دن آپ وہ قیمت دینے سے انکار کر دیں گے
‏تعلق ختم ہو جائے گا۔۔۔!
‏پسند آگیا ہوں خود کو
‏اب اپنے ساتھ رہوں گا میں۔۔۔!
‏یہ لوگ بعد میں در در کی خاک چھانیں گے
‏ہمارے جیسوں کے نعم البدل نہیں ہوں گے۔۔۔!
‏اشک بہہ بہہ کے مرے خاک پہ جب گرنے لگے
‏میں نے تجھ کو،تیرے دامن کو بہت یاد کیا

‏خمار بارہ بنکوی
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
‏دل کو فرصت ہی نہیں کارِ زیاں سے اپنے
‏اب تمنا ہے نہ خواہش نہ طلب کچھ بھی نہیں۔۔۔!
‏دِلوں کی اُلجھنیں بڑھتی رہیں گی
‏اگر کچھ مشورے باہم نہ ہوں گے​

‏حفیظ ہوشیارپوری
اُس کا ہر نقش ہے ازبر مجھے آیت کی طرح
اُس کا ہر لمس میسّر ہے صحیفوں جیسا

قہقہے کھوکھلے ہونٹوں پہ ہنسی مصنوعی
دُکھ کے آزار میں ماحول لطیفوں جیسا
‏لفظ کہہ رہے تھے کہ آئے گا گاؤں واپس
‏اور لہجہ اس کا آخری ملاقات جیسا تھا۔۔۔!
‏اِس اِنتظار میں مت رہیں کہ کوئی دُوسرا آپ کو روشن کرے گا۔ یہاں سب کو اپنی پڑی ہے خود کو خود روشن کیجیے تاکہ آپ کی روشنی دوسروں کی زندگی کے اندھیرے دور کر سکے...!!
‏تم کیسے بناتے ہو تعلق سے تعلق
‏یہ دائرے ہم سے تو کشادہ نہیں بنتے

‏ اظہر فراغ
اک تم ہو کہ شہرت کی ہوس ہی نہیں جاتی
‏اک ہم ہیں کہ ہر شور سے اکتائے ہوئے ہیں

‏فریحہ نقوی
‏ہم اس کو مقدر کا لکھا کیسے سمجھ لیں
‏ہم جان پہ کھیلے تھے ہمیں ہار کا دکھ ہے

‏ ظہیر مشتاق
‏نہ رکھنا واسطہ تم مجھ سے لیکن
‏مری ہجرت کا منظر دیکھ لینا

‏کفیل آزر امروہوی
جان کہہ کر پکارا تو لرز گئی میرے دل کی زمیں
مڑ کے دیکھا تو وہ مخاطب کسی اور سے تھا۔۔۔!
ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم بڑے شان والے❤️
‏غالبؔ برا نہ مان جو واعظ برا کہے
‏ایسا بھی کوئی ہے کہ سب اچھا کہیں جسے

‏مرزا غالب
کبھی مائل بہ رفاقت, کبھی مائل بہ گریز
زندگی ہم سے ملی تیری اداؤں کی طرح۔۔۔!
وعدے کی شب نا آئے بہت ہی برا کیا
دل میں ہمارے اتنی حسیں بات تھی کہ بس۔۔۔!