banner
wshijazi.bsky.social
@wshijazi.bsky.social
510 followers 580 following 130 posts
Trying to uncover deep secrets of life. A Soldier by act, Philosopher by choice, Analyst of my own, Accidental Banker and a Muslim Pakistani.
Posts Media Videos Starter Packs
دنیا کا ہر کام ہر انسان کر سکتا ہے وہ ٹھیک ہو یا غلط مگر ان کاموں کے کرنے کے طریقے اور بعد کے نتائج کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے والے بہت کم ہوتے ہیں ورنہ ترقی اور لالچ میں انسان بہت سے ایسے کام کر بیٹھتا ہے جن کا نتیجہ فوری نہیں مگر مستقل زندگی کا حصہ بن جاتا ہے۔
جو شعور ہمیں کچھ مخصوص نظریات، شخصیات تک محدود کردے وہ شعور کی بجائے آخری درجے کی جہالت ہے۔
محبت ایک خوبصورت احساس ہے۔ جب ہم کسی سے محبت کرتے ہیں تو ہم اپنی زندگی کا ہر لمحہ ان کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔ محبت کے حقیقی معنی اس سے کہیں زیادہ ہیں، محبت یہ نہیں جو ہم اپنے لیے چاہتے ہیں، بلکہ ہم ان کے لیے کیا کرتے ہیں جن سے ہم محبت کرتے ہیں۔
زندگی میں ہر ایک کے اپنے خواب اور خواہشات ہوتی ہیں۔ اگرچہ کچھ چیزیں آپ کی ترجیح نہیں ہوسکتی ہیں، لیکن وہ آپ کے پیارے کے لیے زیادہ ترجیحی ہوسکتی ہیں۔
دشمنوں سے بڑی ندامت ہے...
جب سے احباب بے نقاب ہوئے !!
اگر آپ غرض کی خواہش کے بغیر کسی کو، ان کے خوابوں اور خیالات کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، تو آپ محبت کے حقیقی معنی کو سمجھ چکے ہیں۔
ہم سب ایک جیسے ہیں لیکن ہمارے خیالات، ہماری اہلیت اور ہماری صلاحیت ہمیں ایک دوسرے سے مختلف بناتی ہیں۔ ایک دوسرے سے مختلف ہونا ایک شخص کو دوسرے سے بہتر نہیں بناتا۔
اپنی صلاحیتوں کا کبھی بھی دوسروں سے موازنہ نہ کریں، یہ آپ کو صرف پیچھے رہ جانے کا احساس دلائے گا۔ آپ کا اپنا سفر ہے اور آپ اپنے وقت پر پہنچیں گے۔
منزل ایک ہی ہو سکتی ہے لیکن لگنے والا وقت مختلف ہو سکتا ہے۔
کیا ہم نفرت سے نفرت نہیں کر سکتے؟
نفرت ہمارے دلوں میں موجود تمام اچھے جذبوں کو مار ڈالتی ہے نفرت کو شکست دینا انسانیت کی فتح ہے اس لئے دوسروں سے نفرت کرنے کی بجائے اپنی خامیوں اور اپنے اندر موجود کمزوریوں سے نفرت کیجئے-
ایسے مرد کی زندگی کبھی خطرے سے خالی نہیں ہو سکتی جس کی بیوی ذہین اور پڑوسن خوبصورت ہو-
نفرتوں کے بوۓ گۓ بیجوں کی قیمت قوموں کو کئی نسلوں تک چکانی پڑتی ہے-
اندھیرے کا شکوہ کرنے کے بجائے اپنے حصے کا چراغ جلا کر روشنی کی شروعات کرنی چاہئے-
بعض اوقات خاموشی یا قہقہہ کہیں زیادہ طاقتور اور بہتر بن جاتی ہے کسی بھی قسم کے لفظی ردعمل سے-
کبھی کبھی لگتا ہے کہ اگر اس ملک کو کسی تماشے کے بغیر صرف چلنے ہی دیا جائے تو باقی لوگ خود ہی کر لیں گے۔ اس ملک میں ٹیلنٹ یا وسائل کی کمی نہیں، صرف ہر وقت کی ایک سرکس لگی ہے۔
بد کردار دوسروں کے کردار کو اور بے ایمان دوسرے کے ایمان کو ہمیشہ شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں-
اگر آپ تعلیم پر صرف 2 فیصد خرچ کرکے اسرائیل، امریکہ یا انڈیا کو بچھاڑنے کے خواب دیکھ رہیں تو آپکو اپنی دماغی صحت کیلئے پریشانی لینی چاہئے۔
زندگی کی کتاب کے سب اوراق ہمارے مطابق نہیں ہوتے۔ جب کبھی کوئی ایسا ورق سامنے آجائے جس میں راحتیں نہ ہو تو بہتر ہے صبر کریں-
ایک خاتون میرے آفس آئیں، جب چائے serve ہوئ تو کہا بیٹا چینی مت ڈالنا شوگر ہے- چاکلیٹ کیک بھی کھا گئیں اور کینڈی بسکٹ بھی۔
یہ کیسی شوگر ہے...!.
حکم تو نفس مارنے کا تھا ، لوگوں نے ضمیر مار دیئے...!.
میں نے زندگی میی دو طرح کے لوگ پریشان دیکھے ایک وفادار دوسرا مخلص مگر منافق تو ہر جگہ فٹ آتا ہے- یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اللّہ پاک منافقت پسند نہیں کرتا اور نہ ہی منافق کو تو پھر کیا فائدہ دنیا کی واہ واہ کا جب آپکا خالق ہی آپکو پسند نہیں کرتا-
میں نے زندگی میی دو طرح کے لوگ پریشان دیکھے ایک وفادار دوسرا مخلص مگر منافق تو ہر جگہ فٹ آتا ہے- یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اللّہ پاک منافقت پسند نہیں کرتا اور نہ ہی منافق کو تو پھر کیا فائدہ دنیا کی واہ واہ کا جب آپکا خالق ہی آپکو پسند نہیں کرتا-
سیدھی بات یہ ہے کہ جو گالی دینے میں پہل کرے گا اورabusiveزبان استعمال کرے گا وہی دراصل دوسروں کو اُکساتا ہے اور ذہنی دباؤ دے کر مجبور کرتا ہے کہ آؤ اب مجھے گالی دو جتنی بےحیائی وہ اختیار کرتا جائے گا مقابل لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی اس بےحیائی پر کچرا پھینکنے سے خود کو روک نہ سکیں گے-
ابھی تھوڑی دیر پہلے چلغوزے قریب سے دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی...!.
سبحان اللہّ
بڑا سکون ملا۔🙉🙈🙉
عروج محض ایک خوش فہمی ہے، ورنہ انسان زوال کے دائرے میں ہی گھومتا رہتا ہے-