Khalid Shahzad Farooqi
banner
ksfarooqi.bsky.social
Khalid Shahzad Farooqi
@ksfarooqi.bsky.social
broadcast journalist /Editior www.pakistantime.com.pk
پاکستان کو شام،عراق،لبنان اور یمن بنانے کی کوششیں بڑی شد و مد سے کی جا رہی ہیں،پارا چنار میں ہونے والی بدترین قتل و غارت کے پیچھے ایران اور بھارت کے سوا کون ہو سکتا ہے؟ایسے میں اداروں کی خاموشی بھی بڑی معنی خیز ہے،خدارا ہوش کے ناخن لیں،علی امین گنڈاپور اور محسن نقوی کی بے حسی پر تف ہے
November 23, 2024 at 11:29 PM
لاہور کے ہر محلے میں پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں،ہمدردوں اور پی ٹی آئی بارے نرم گوشہ رکھنے والوں کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ اس مہم میں پولیس کی پانچوں گھی اور سر کڑاہی میں ہے کیونکہ ان گرفتاریوں کی آڑ میں پولیس اہلکار بڑی بڑی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف ہیں۔نفرت ہے کہ کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے
November 23, 2024 at 9:30 PM
حکومتی بوکھلاہٹ،عمران خان نے احتجاج کی کال دی،حکومت نے دو دن پہلے ہی شہر بند کرنا شروع کر دیئے۔۔۔۔۔ اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی نمبر 804 نے حکومتی نااہلی سے احتجاج کا پہلا راونڈ میدان میں اترے بغیر ہی جیت لیا ہے
November 22, 2024 at 8:41 PM
پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کو "ڈرٹی آنٹی" کا خطاب دے دیا، سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی سیاسی موسم گرم ہونا شروع ہو گیا
November 21, 2024 at 8:43 PM
عمران خان اور علیمہ خان کی ملاقات بارے جیل ذرائع سے چلنے والی"اندرونی کہانی"من گھڑت اور کسی کی خواہش پر گھڑی گی ہے،یہ تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے اور پی ٹی آئی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے،ممکن ہے کہ مقتدر حلقوں کی یہ کوشش کامیاب ہو جائے تاہم ذرائع کے مطابق اس کہانی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
November 21, 2024 at 5:23 PM
میں اس نظام کو شکست دوں گا، میں اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہو سکتا،میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ میں کسی کی غلامی قبول کروں۔ عمران خان کا جیل سے پیغام
November 21, 2024 at 4:11 PM
"کیا ساری قربانیاں عمران خان نے دینی ہیں؟آپ(قوم)کا فرض نہیں ہے؟کیا آپ نے کبھی نہیں سوچا کہ عمران خان 72 سال کے ہو گئے ہیں، کیا ان کا دل نہیں کرتا کہ وہ اپنے گھر بیٹھیں،ٹی وی دیکھیں،آرام اور سکون کریں؟اپنی زندگی کو انجوائے کریں"بشری بی بی کا قوم کے نام ویڈیو پیغام
November 21, 2024 at 4:09 PM
بنگلہ دیش کے پولیس چیف جن الزامات کے تحت گرفتار اور مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ بہت جلد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی ایسے ہی الزامات کے تحت نہ صرف گرفتار ہوں گے بلکہ بہت سوں کے لئے نشان عبرت بنے ہوں گے۔ *فاعتبرو یا اولی الابصار*
November 20, 2024 at 3:39 PM
عمران خان کے بعد اوریا مقبول جان کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی، ضمانت منظور
November 20, 2024 at 11:35 AM
‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کو ٹرائل کورٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر آپ ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوتے تو ضمانت منسوخ ہو سکتی ہے
November 20, 2024 at 11:21 AM
اسلام آباد ہائی کورٹ،توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور۔۔۔۔عدالت کا توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو رہا کرنے کا حکم۔۔
10, 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کی ہدایت
November 20, 2024 at 11:17 AM
‏توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور ہو گی یا نہیں؟آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں اگر دلائل ہو گئے تو آج ہی فیصلے کا بھی امکان موجود ہے
November 20, 2024 at 3:36 AM
‏پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کا جتنا بوجھ اٹھائے گی اتنا نقصان ہو گا،پارٹی میں زیادہ لوگوں کی یہی سوچ ہے،چند لوگ جن کے حکومت سے اچھے تعلقات ہیں وہ کچھ اور سوچتے ہیں،مستقبل میں ہم حکومت سے الگ ہو سکتے ہیں۔ندیم افضل چن
November 20, 2024 at 3:35 AM
لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن،تحریک انصاف کے ورکرز اور عہدیداران کے گھروں میں چھاپے،متعدد گرفتار زرائع
November 19, 2024 at 10:08 PM
پوشاکِ زندگی تُجھے سیتے سنوارتے
سو چھید ہو گئے ہیں رفوگر کے ہاتھ میں
November 19, 2024 at 9:26 PM
سیدہ بشری خاتون کے سیاست میں متحرک ہونے سے ن لیگ سمیت بڑے بڑوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔مرحومہ بیگم کلثوم نواز صاحبہ کو مادر جمہوریت کے لقب سے نواز نے اور دن رات ان کی شان میں قصیدے پڑھنے والے آج سیدہ بشری خاتون کی جانب سے اپنے اسیر شوہر کی رہائی کے لئےاحتجاج کی قیادت کرنے پر پریشان کیوں ہیں؟
November 19, 2024 at 6:59 PM
تمھیں وی پی این کی پڑی ہے...اس ملک میں تو جینا حرام ہو گیا ہے
November 19, 2024 at 6:53 PM
تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے طاقتور حلقوں سے پارٹی قیادت کو مذاکرات کی منظوری دیتے ہوئے جن نکات اور مطالبات کو اہم قرار دیا ہے اس سے حکومت کی بے چینی اور بوکھلاہٹ تو سمجھ آتی ہے لیکن غریدہ فاروقی قبیل کے صحافی کیوں اچھل کود کر رہے ہیں؟؟کوئی سمجھائے کہ ہم سمجھائیں کیا؟؟؟
November 19, 2024 at 3:40 PM
کِس درجہ دِل شِکن تھے محبّت کے حادثے
ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے
November 19, 2024 at 3:33 PM
وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ الیکشن میں واضح طور پر شکست کھا چکے تھے،انہیں کامیابی کیسے ملی؟اس سوال کا شافی جواب کسی بھی مقامی ن لیگی رہنما سے لیا جا سکتا ہے۔یہ موصوف اپنی قیادت کی طرح کس ڈھٹائی سے قانون،انصاف اور اخلاقیات کے بھاشن دیتے ہیں؟ افسوس ہماری سیاسی قیادت کس اخلاقی پستی کا شکار ہے افسوس
November 18, 2024 at 5:53 PM
‏بہت بے کیف لمحے ہیں،عجب بوجھل طبعیت ہے
نہ غم سے دل بہلتا ہے،نہ خوشیاں راس آتی ہیں
November 16, 2024 at 5:36 PM
خود کو سینئر صحافی کہلانے والے شہر اقتدار کے معروف اینکر پرسن سید طلعت حسین کا کبھی ٹی وی پروگرام نہیں دیکھا،سوشل میڈیا پر ان کی کوئی مختصر ویڈیو ہو تو دیکھ لیتا ہوں،سچی بات ہے کہ طلعت حسین کو صحافی کہنا یا لکھنا بہت مشکل ہو چکا ہے، موصوف صحافی تو دور کی بات انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں
November 15, 2024 at 10:14 PM
‏شور وحشت بھی نہیں ،تنگی داماں بھی نہیں
مجھ پہ اتری ھے محبت بڑی تہذیب کے ساتھ
November 15, 2024 at 9:54 PM
‏زندگی بہت چھوٹی سی ہے کوشش کریں کسی کا مان، اعتماد، اعتبار اور یقین نہ ٹوٹنے پائے کیونکہ وقت تو گزر ہی جائے گا لیکن دی گئی تلخیوں کے نقش باقی رہ جائیں گے
November 15, 2024 at 9:42 PM
‏اے پروردگار ہمیں ہر اس راستے سے بچا جس میں ہماری بھلائی نہیں اور ہمیں ہر اس چیز سے نواز جو ہمارے حق میں بہترین ہو آمین
November 15, 2024 at 9:41 PM