اجڑ گیا ہے تو کیا شہر ِ من کرو واپس
یہ میری دھرتی ہے ، میرا وطن کرو واپس
جو کاٹ کاٹ کے تم بیچتے رہے ہو ، نہ دو
مگر جو باقی ہیں سرو و سمن کرو واپس
پکارنا ہے خدا کو ہمیں مدد کے لیے
ہمارے ہونٹ,زبانیں,دہَن کرو واپس
ہماری روحیں ہیں ان میں ہماری سانسیں ہیں
کٹے پھٹے سہی لیکن بدن کرو واپس
اجڑ گیا ہے تو کیا شہر ِ من کرو واپس
یہ میری دھرتی ہے ، میرا وطن کرو واپس
جو کاٹ کاٹ کے تم بیچتے رہے ہو ، نہ دو
مگر جو باقی ہیں سرو و سمن کرو واپس
پکارنا ہے خدا کو ہمیں مدد کے لیے
ہمارے ہونٹ,زبانیں,دہَن کرو واپس
ہماری روحیں ہیں ان میں ہماری سانسیں ہیں
کٹے پھٹے سہی لیکن بدن کرو واپس