Niaz Lashari
banner
niazlashari.bsky.social
Niaz Lashari
@niazlashari.bsky.social
Journalist

#Journalist by Profession #Human by Nature
‏ایڈووکیٹ ایمان مزاری ⁦‪@ImaanZHazir‬⁩ اور ہادی چٹھہ ⁦‪@AdvHadiali‬⁩ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا،
December 3, 2025 at 5:29 PM
‏کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ ⁦‪@MahrangBaloch_‬⁩ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا۔ اُن پر مقدمہ گزشتہ برس 11 اکتوبر کو اُنکے بیانات کی بنیاد پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
December 3, 2025 at 5:20 PM
‏میرے حساب سے پاکستان جسے ہم وفاقی ریاست کہتے ہیں اس وقت تین صوبوں اور ایک کالونی پر مشتمل ہے اور اس کالونی کا نام ہے بلوچستان

‏سینئر صحافی وسعت اللہ خان

‏⁦‪#Balochistan‬⁩
December 2, 2025 at 6:50 PM
بلوچستان کی شاہراہوں پر خواتین کے ٹوائلٹس کا سنگین مسئلہ،تین سماجی کارکنان فوزیہ شاہین، کلثوم بلوچ اور ڈاکٹر قرۃ العین بختیاری نے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے کہ صوبے کی اہم شاہراہوں پر خواتین کے لیے عوامی ٹوائلٹس سرے سے موجود نہیں

رپورٹ: عاصم خان
لوک سجاگ
#Balochistan
December 2, 2025 at 6:47 PM
اسلام آباد: آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائیل جبباروف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارت میں اضافے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

#Azerbaijan #Pakistan #EconomicCooperation #ShehbazSharif #DiplomaticMeeting
November 25, 2025 at 2:07 PM
کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی وکلا نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، وکلا برادری نے ترمیم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا

‏‪#Quetta‬ ‪#Karachi‬ ‪#LawyersProtest‬ ‪#27thConstitutionalAmendment‬ ‪#Protest‬ ‪‪#PakistanNews‬ ‪#BreakingNews‬
November 25, 2025 at 2:03 PM
اسلام آباد :تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے کے باعث رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے
‏وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی سمری پر منظوری دی ،وزارت داخلہ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

‏⁦‪#Islamabad‬⁩ ⁦‪#PTI‬⁩ ⁦‪#Islamabadpolice‬⁩
November 20, 2024 at 2:43 PM
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف سے مالی سال 2023-2024پارٹی اکاونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوھراورجنرل سیکرٹری عمرایوب کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا گیا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماوں کو 26نومبرکوصبح دس بجےطلب کیاہے

#ECP #PTI #Islamabad
November 20, 2024 at 2:29 PM
‏اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیرِ اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ بدھ کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

‏⁦‪#VOAUrdu‬⁩ ⁦‪#ImranKhan‬⁩
November 20, 2024 at 11:05 AM
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کا چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر کل مورخہ 20 نومبر 2024 ء کو بسوں اور کوچز وغیرہ کو صبح کے اوقات میں نکالنے اور رات کو سفر کرنے سے گریز کرنیکے کے احکامات ،ادارے نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

‏‪#Balochistan‬ ‪#BalochistanTransport‬ ‪#Notificatio‬n
November 19, 2024 at 7:01 PM
‏خیبر پختونخواہ:بنوں کے علاقہ جانی خیل میں نامعلوم مسلح افراد کا گاڑی پر قاتلانہ حملہ،‏فائرنگ سے قبائلی ملک سمیت چار افراد قتل کردیا گیا۔قتل ہونے والوں میں ملک شودی خان ، عجب خان ،اجمل اور ایک خاتون شامل،خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں

#KPK #Bannu
رپورٹ (فرزانہ علی بیوروچیف آج نیوز )
November 19, 2024 at 7:50 AM
بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں میں پر امن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، طلباء تنظیمیں
November 18, 2024 at 6:58 PM
بلوچستان کے ایک بوڑھے باپ کی فریاد!
یہ ہمارا ‎بلوچستان ہے, ایک سرزمین جہاں باپ اپنی جوانی بچوں کے مستقبل کے لیے قربان کرتے ہیں۔ ان کے کانپتے ہاتھ ‎امید اور ‎مزاحمت کے بینر تھامے ہوئے ہیں، لاپتہ افراد کے لیے ‎انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ چہرے بوڑھے ہو سکتے ہیں لیکن ‎ہمت نہیں، ایک بوڑھا ‎باپ اپنے جوان ‎بیٹے کا منتظر ہے
November 18, 2024 at 6:23 PM
گزشتہ ہفتے کے ایک ہی دن میں ’بلیو اسکائی‘ پر10 لاکھ نئے صارفین نے اکاؤنٹس بنائے اور مذکورہ اکاؤنٹس کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ اتنے اکاؤنٹ گزشتہ ایک سال میں بھی پلیٹ فارم پر نہیں بنائے گئے تھے۔’بلیو اسکائی‘ کے سی ای او کیمطابق ہر 15 منٹ میں پلیٹ فارم پر تقریباً 10 ہزار نئے اکاؤنٹس بنائے جا رہے ہیں
November 18, 2024 at 4:55 PM
تین فیڈرل سیکرٹریز کامرس، اسٹیبلشمنٹ اور کابینہ سیکرٹری
‏بشمول وزیر احد چیمہ کے پینل نے کل پندرہ میں سے تین پی ایچ ڈی امیدواروں کو ڈراپ کر کے بیچلر پاس ضرار ہاشم خان کو گریڈ 22 میں وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ایند کمونیکشن کنڑیکٹ پر رکھ لیا۔
November 18, 2024 at 1:53 PM
سعودی عرب: رواں برس سو سے زائد غیر ملکیوں کو سزائے موت

‏سعودی عرب نے رواں برس اب تک سو سے زائد غیر ملکیوں کو موت کی سزا دی ہے، جن میں بیشتر پاکستانی افراد شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار مملکت میں موت کی سزاؤں پر عمل میں تیزی سے اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

#DwUrdu #BreakingNews
November 18, 2024 at 10:12 AM
مالِ مُفْت دِلِ بے رَحْم‏
‏وفاقی دارالحکومت اسلام اۤباد کے پوش سیکٹرE-11میں سینئر بیوروکریٹس کو کروڑوں کے پلاٹس کوڑیوں کے مول دیدئے گئے۔ایک کنال کا پلاٹ،جسکی مارکیٹ ویلیو10کروڑ ہے، ہر بیوروکریٹ کو صرف 15لاکھ70ہزار میں دیدیا گیا۔پلاٹ لینے والوں میںIGپنجاب ڈاکٹر عثمان انور، اورIG-KP اخترحیات شامل: ڈان نیوز
November 18, 2024 at 7:31 AM
سینئر صحافی طلعت حسین ‪@TalatHussain12‬ کے سما ٹی وی ‪@SAMAATV‬ کے پروگرام“Red Line With Talat Hussain“ کی Content Producer سعدیہ فاروق سے بلوچستان کے سینئر صحافی رشید بلوچ کا سوال کہ بلوچستان کے تین بڑے شہروں کے نام بتا دیں ؟

‏‪#Balochistan‬ ‪#Quetta‬ ‪#TalatHussain
November 17, 2024 at 12:43 PM
‏وفاقی ادارہ شماریات کیمطابق پاکستان میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی،4 کروڑ 36لاکھ کی پشتو،3کروڑ 44 لاکھ کی سندھی،2کروڑ 88 لاکھ کی سرائیکی اور 2کروڑ 22لاکھ سے زائد آبادی کی مادری زبان اردو ہے،81 لاکھ 17ہزار آبادی کی مادری زبان بلوچی ہے

‏⁦‪#Motherlanguages‬⁩ ⁦‪#languages‬⁩
November 16, 2024 at 6:28 PM
‏بڑے شہروں میں رہنے والوں کو شاید اندازہ بھی نہ ہو لیکن 21ویں صدی میں بھی بلوچستان کی بیشتر اضلاع میں 80 سے 90 فیصد گھر کچے ہیں۔

‏⁦‪@lok_sujag‬⁩
‏⁦‪#Balochistan‬⁩
November 15, 2024 at 3:01 PM
اسلامی نظریاتی کونسل نے بلاک ویب سائٹس تک رسائی کے لیے 'وی پی این' کا استعمال غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔ حکومت کے پاس شرعی اختیار ہے کہ وہ 'برائی' تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے۔
‏⁦‪#Pakistan‬⁩ ⁦‪#VPN‬⁩
November 15, 2024 at 3:00 PM
لاہور:پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام پرامن احتجاج،مبینہ طور پر یونیورسٹی انتظامیہ کا سکیورٹی گارڈز کو طلبہ پر حملے کا حکم،متعدد طلبہ زخمی ہوگئے
‏⁦‪#punjabuniversity‬⁩ ⁦‪#pu‬⁩
October 22, 2024 at 4:20 PM
اسلام آباد : مبینہ طور پر کرپٹ جج مظاہر نقوی کے بعد انکے ہمدرد اور اگلے متوقع چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی ہو گئے۔
January 11, 2024 at 1:45 PM