Ⱥժղąղ βąӀօçհ ♡
overthinkerz.bsky.social
Ⱥժղąղ βąӀօçհ ♡
@overthinkerz.bsky.social
کوئی میرا امام تھا ہی نہیں
میں کسی کا غلام تھا ہی نہیں

تم کہاں سے بت اٹھا لائے
اس کہانی میں رام تھا ہی نہیں

اس لیے سادھ لی تھی چپ میں نے
اس سے بہتر کلام تھا ہی نہیں

وقت نے لا کھڑا کیا اس جا
جو ہمارا مقام تھا ہی نہیں

اس لیے خاص کر دیا گیا عشق
عام لوگوں کا کام تھا ہی نہیں۔
ع م
December 8, 2024 at 5:30 AM
فلک، چاند، ستارے اور کہکشاں جس نے بنائے ہیں وہ تمہارے معاملات بھی بنا دے گا، جس نے اتنی جھولیاں بھر رکھی ہیں وہ تمہاری جھولی بھی خالی نہیں رہنے دے گا، وہ تمہارا صبر اور تمہاری التجائیں ضائع نہیں ہونے دے گا، وہ تمہارے لیے "کُن" فرمائے گا اور ضرور فرمائے گا۔♥️🌻🦋
ان شاء اللہ ❤️🤲
#Ahmad
December 8, 2024 at 5:15 AM
کبھی تو حساب ہوگا تکلیفوں کا ....!! 🥀💔
November 23, 2024 at 1:05 PM
‏دُعا کے مقام پر
دُعا دینا اپنی جگہ
بد دُعا کے مُقام پر
دعا دے جانا بڑی" فقیری" ہے۔
صبح بخیر 💥💫
November 22, 2024 at 3:38 AM