Pakistan Affairs
banner
pakistanaffairs.bsky.social
Pakistan Affairs
@pakistanaffairs.bsky.social
Find news, multimedia, reviews, and opinions on Pakistan, politics, sports, economy, travel, books, etc....
https://facebook.com/kufarooq
https://twitter.com/kufarooq
https://instagram.com/kufarooq
صرف عمران خان کیلئے

گزشتہ انتخابات سے پہلے میں اُن لوگوں میں سے تھا جو کہتے رہے کہ تحریک انصاف کو مقبولیت کے باوجود جیتنے نہیں دیا جائے گا کیوں کہ عمران خان نے لڑائی اسٹیبلشمنٹ ہی نہیں بلکہ فوج کے ساتھ لے لی ہے۔ میں اس لڑائی کے ہمیشہ خلاف رہا کیوں کہ ایک طرف فوج اور دوسری طرف پاکستان کی مقبول…
صرف عمران خان کیلئے
گزشتہ انتخابات سے پہلے میں اُن لوگوں میں سے تھا جو کہتے رہے کہ تحریک انصاف کو مقبولیت کے باوجود جیتنے نہیں دیا جائے گا کیوں کہ عمران خان نے لڑائی اسٹیبلشمنٹ ہی نہیں بلکہ فوج کے ساتھ لے لی ہے۔ میں اس لڑائی کے ہمیشہ خلاف رہا کیوں کہ ایک طرف فوج اور دوسری طرف پاکستان کی مقبول جماعت اور اُس کا رہنما۔ ایسی لڑائی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہو سکتی۔ اسی لیے اس لڑائی کو ختم کرنے کیلئے بار بار میں کہتا رہا لیکن کسی نے نہ سنی۔ الیکشن 2024 بلاشبہ بہت دھاندلی زدہ تھے اور ان کا مقصد تحریک انصاف کو ہرانا تھا۔ ایسا ہی ہوا کیوں کہ مقبولیت کی قبولیت نہ ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کو اقتدار نہ ملا اور فارم 47 نے مقبولیت کی جگہ قبولیت کے فارمولے کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور یوں تحریک انصاف صرف خیبر پختونخوامیں ہی حکومت بنا سکی۔ افسوس کہ عمران خان اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد ’’ٹکر والے لوگ‘‘ کے ڈائیلاگ سے بہت زیادہ متاثر رہے اور’’ٹکر‘‘ کے جوش میں اتنا آگے نکل گئے کہ فوج ، جسے عمران خان پاکستان کی سالمیت کا ضامن قرار دیتے رہے، کے خلاف 9 مئی بھی ہو گیا، اپنی ہی فوج کے خلاف اتنی نفرت کے بیج بو دیے گئے کہ شہیدوں تک کا مذاق اُڑایا گیا۔ …
harfhaqq.wordpress.com
January 5, 2026 at 12:56 PM
حق مانگو گے تو یہ حشر کریں گے

اسرائیلی جیلوں میں اس وقت ہر عمر و جنس کے بارہ تا پندرہ ہزار فلسطینی قیدی ہیں۔ کچھ باقاعدہ سزائیں بھگت رہے ہیں اور اکثریت بنا فردِ جرم برسوں سے قید ہے۔ ان میں سے اگر دو ہزار قیدی کسی ’’ امن سمجھوتے ‘‘ کے تحت رہا بھی ہو گئے ہیں تو ان کی کمی اسرائیل اگلے ایک ماہ میں…
حق مانگو گے تو یہ حشر کریں گے
اسرائیلی جیلوں میں اس وقت ہر عمر و جنس کے بارہ تا پندرہ ہزار فلسطینی قیدی ہیں۔ کچھ باقاعدہ سزائیں بھگت رہے ہیں اور اکثریت بنا فردِ جرم برسوں سے قید ہے۔ ان میں سے اگر دو ہزار قیدی کسی ’’ امن سمجھوتے ‘‘ کے تحت رہا بھی ہو گئے ہیں تو ان کی کمی اسرائیل اگلے ایک ماہ میں اتنے ہی اور بوڑھے ، جوان ، عورتیں اور بچے پکڑ کے پوری کر لے گا۔ جیسا کہ ہوتا آیا ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کراچی کے اکثر بڑے چوراہوں پر پرندوں سے بھرے پنجرے لیے چڑی مار کھڑے ہوتے ہیں۔ خداترس لوگ ثواب کی خاطر چڑی ماروں کو یہ پرندے آزاد کرنے کے لیے ہزار دو ہزار روپے دیتے ہیں۔ چڑی مار انھیں آزاد کر دیتا ہے اور گزشتہ روز اسی جگہ پرندوں سے بھرا پنجرہ لیے کسی اور ثواب کے متلاشی متمول کا منتظر ہوتا ہے۔ اسرائیل کے سزا یافتہ قیدیوں میں سب سے نمایاں نام مروان برغوتی کا ہے۔ انھیں سول نافرمانی کی تحریک انتفادہ کے دوسرے باب ( دو ہزار تا دو ہزار پانچ ) میں پانچ اسرائیلی باشندوں کی ہلاکت کی سازش کے الزام میں بیک وقت پانچ بار عمرقید سنائی گئی۔ یعنی وہ تا عمر جیل میں رہیں گے۔ …
pakistanoverview.wordpress.com
October 21, 2025 at 8:36 AM
پنجاب کا نیا نام – صوبہ مریم و نواز

ایسا لگتا ہے کہ پنجاب اب ایک صوبے کی بجائے خاندانی جاگیر میں تبدیل ہو رہا ہے۔ بہتر ہو گا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ باقاعدہ اعلان کر دیں کہ پنجاب کا نام بدل کر ’’صوبہ مریم ونواز‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔ جب ہر دوسرا منصوبہ یا تو نواز شریف کے نام سے منسوب ہو یا مریم…
پنجاب کا نیا نام – صوبہ مریم و نواز
ایسا لگتا ہے کہ پنجاب اب ایک صوبے کی بجائے خاندانی جاگیر میں تبدیل ہو رہا ہے۔ بہتر ہو گا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ باقاعدہ اعلان کر دیں کہ پنجاب کا نام بدل کر ’’صوبہ مریم ونواز‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔ جب ہر دوسرا منصوبہ یا تو نواز شریف کے نام سے منسوب ہو یا مریم نواز کے، تو پھر پنجاب کو اپنے نام سے ہی منسوب کر دیں۔ ابھی کل ہی خبر آئی کہ لاہور کے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کر کے’’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘‘رکھ دیا گیا ہے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ یہ صرف ایک نام کی تبدیلی نہیں، بلکہ ایک سوچ کی عکاسی ہے۔ وہ سوچ جو سمجھتی ہے کہ عوامی خدمت بھی ذاتی تشہیر کا ذریعہ ہونی چاہیے۔ نواز شریف اور مریم نواز کے نام پہلے ہی کئی پرانے اور نئے پرجیکٹس منسوب کیے جا چکے ہیں۔ وی نیوز (WeNews) کے مطابق حال ہی میں مریم نواز حکومت کی طرف سے سال 2025-26 کا 5300 ارب روپے کا جو بجٹ پیش کیا گیا، اس میں 13 نئے پراجیکٹس کا نام میں نواز شریف اور مریم نواز کے نام سے منسوب کیا گیا۔ یعنی اصل’’خدمت‘‘ تختیوں میں کی گئی ہے۔ نواز شریف کے نام پر سات اور مریم نواز کے نام پر چھ منصوبے رکھے گئے ہیں۔ گویا تختیاں گنیں تو کارکردگی خود بخود ظاہر ہو جائے۔
harfhaqq.wordpress.com
October 20, 2025 at 2:14 PM
کیا واقعی ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں؟

ایک بنیادی نوعیت کا سوال اکثر اہل دانش یا فکری مباحث میں موجود رہتا ہے کہ کیا واقعی قومی سطح پر جو بیانیہ سیاسی عدم استحکام کا ہے، اس میں کس حد تک حقیقت ہے یا یہ محض ایک مفروضہ یا حقایق سے دور کا نقطہ نظر ہے۔ لوگ پہلے ہی اپنی اپنی سوچ اور فکر پر تقسیم…
کیا واقعی ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں؟
ایک بنیادی نوعیت کا سوال اکثر اہل دانش یا فکری مباحث میں موجود رہتا ہے کہ کیا واقعی قومی سطح پر جو بیانیہ سیاسی عدم استحکام کا ہے، اس میں کس حد تک حقیقت ہے یا یہ محض ایک مفروضہ یا حقایق سے دور کا نقطہ نظر ہے۔ لوگ پہلے ہی اپنی اپنی سوچ اور فکر پر تقسیم ہیں یا کسی نقطہ نظر کی کھل کر حمایت یا مخالفت کرتے ہیں۔ بعض اوقات اس نقطہ نظر میں حقایق سے زیادہ جذباتیت کے عمل کو بھی غلبہ حاصل ہوتا ہے لیکن اس پہلو پر غوروفکر ہونا چاہیے کہ ہم کس حدتک سیاسی استحکام رکھتے ہیں۔ سیاسی استحکام سے مراد محض حکومت کا سیاسی، انتظامی، قانونی اور معاشی ڈھانچہ کی موجودگی ہی نہیں ہوتی بلکہ اس کی ساکھ سے جڑے بنیادی نوعیت کے سوالات اور ریاست یا حکومت کے نظام کا سیاسی تسلسل اور شفافیت پر مبنی نظام ہوتا ہے۔ یہ سب کچھ اسی صورت میں ممکن ہوتا ہے جب ریاست یا حکومت کا نظام کو ریاستی آئین، قوانین ، سیاسی اور جمہوری خطوط اور منصفانہ معاشی نظام پر چلایا جائے۔ اس لیے جب اس سوال پر غور کیا جاتا ہے کہ ہم بطور ریاست سیاسی استحکام رکھتے ہیں تو اس کا جواب ہمیں لاتعداد سوالات اور تحفظات کے طور پر ملتا ہے کیونکہ ہم نے سیاست اور جمہوریت کے نظام کو کبھی اپنی سیاسی اور ریاستی ترجیحات کا حصہ نہیں بنایا۔
pakistanoverview.wordpress.com
January 23, 2025 at 7:27 AM
عمران خان کا آخری کارڈ

تحریک انصاف کی تقریباً پوری قیادت حیران ہے کہ جیل میں قید اُن کے رہنما اور بانی چیئرمین نے اب یہ کیا اعلان کر دیا ہے۔ بغیر کسی سے مشاورت کیے عمران خان نے سول نافرمانی کا اعلان سوشل میٖڈیا کے ذریعے کر دیا اور پہلے مرحلے میں اگر اُن کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ بیرون ملک…
عمران خان کا آخری کارڈ
تحریک انصاف کی تقریباً پوری قیادت حیران ہے کہ جیل میں قید اُن کے رہنما اور بانی چیئرمین نے اب یہ کیا اعلان کر دیا ہے۔ بغیر کسی سے مشاورت کیے عمران خان نے سول نافرمانی کا اعلان سوشل میٖڈیا کے ذریعے کر دیا اور پہلے مرحلے میں اگر اُن کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کریں گے کہ وہ پاکستان پیسے بھیجنا یعنی ترسیلات زر کو محدود کر دیں اور بائیکاٹ مہم چلائیں۔ اُنہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ دوسرے مرحلے میں اس سے بھی آگے جائیں گے۔ دو مطالبات جو عمران خان نے حکومت کے سامنے رکھے، اُن میں ایک مطالبہ یہ ہے کہ انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے جبکہ دوسرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ان مطالبات کے ماننے کیلئے عمران خان نے 14 دسمبر تک کا وقت بھی دے دیا۔ تحریک انصاف کے کسی رہنما سے مشاورت کیے بغیر اس اعلان پر پارٹی رہنما پریشان ہیں کہ خان صاحب نے یہ پھر کیا کر دیا۔ ایک تو گلہ یہ تھا کہ اتنا اہم اعلان کیا گیا اور بغیر کسی کی مشاورت اور بغیر کسی کو بتائے اور دوسرا ان رہنمائوں کا تقریباً اس بات پر اتفاق تھا کہ سول نافرمانی کی جس تحریک کا عمران خان نے اعلان کر دیا اُس پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا اور ماضی کی طرح سول نافرمانی کی یہ تحریک بھی ناکام ہی ہو گی۔ …
pakistanoverview.wordpress.com
December 24, 2024 at 6:26 AM
معاشی ترقی کے دعوے

ملکی معیشت کے حوالے سے حکومت کے بلند بانگ دعوے خواہ کچھ بھی ہوں لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ عوام مسلسل تنگ دستی اور…

https://pakistanoverview.wordpress.com/2024/11/25/%d9%85%d8%b9%d8%a7%d8%b4%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d9%82%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b9%d9%88%db%92/
November 25, 2024 at 6:52 AM