Dr. Tanveer H Gill
banner
drthgill.bsky.social
Dr. Tanveer H Gill
@drthgill.bsky.social
Businessman, Social Activist, Writter, Scholar & an Army Brat.
Founder BE 92 & Athena Whispers.
Chairman, Messenger of Peace.
C.E.O Radio Jaras, Lip Loose etc.
Pinned
کُندن ہوئے ہیں‌ آگ بھی اپنی لگا کے ہم
ہم پر کسی سُنار کی مرضی نہیں چلی
September 26, 2025 at 7:29 AM
September 14, 2025 at 5:50 PM
September 10, 2025 at 9:43 PM
August 13, 2025 at 8:55 PM
نماز عید کی پڑھ کر میں ڈھونڈھتا ہی رہا
کہیں دکھے کوئی اپنا گلے لگانا ہے

خوشی یہ ہے کہ مرے گھر سے فون آیا ہے
ستم یہ ہے کہ مجھے خیریت بتانا ہے
June 6, 2025 at 10:16 AM
تم حقیقت میں مجھے دیکھو تو گھبرا جاؤ
یہ اداسی تو بہت کم ہے جو تصویر میں ہے
May 14, 2025 at 12:35 AM
تم اپنے بخت پہ نازاں نہیں ہو حیرت ہے
ہم ایسے لوگ دعاؤں میں مانگے جاتے ہیں

دعائیں مانگ تری عمر مجھ سے زیادہ ہو
تجھے میں جا کے دکھاؤں کہ ایسے جاتے ہیں
May 12, 2025 at 9:29 AM
میرے حصے کی حوریں کوئی اور رکھ لے
مجھے وہ شخص یہاں بھی اکیلا چاہیے اور وہاں بھی
April 9, 2025 at 3:01 PM
پہلے ڈالی ترے چہرے پہ بہت دیر نظر
عید کا چاند تو پھر بعد میں دیکھا میں نے
April 7, 2025 at 7:54 AM
جن کو حُسن و عشق کے دعوٰے ہیں ان کے واسطے
دل ہمارا چاہیے اور صورت تمہاری چاہیے
April 4, 2025 at 2:32 AM
March 1, 2025 at 6:26 PM
نکل پڑا ہوں میں ہم زاد ڈھونڈنے اپنا
لگا کے بیٹھا ہوا ہوں عجب جنوں خود کو
February 9, 2025 at 7:03 PM
اپنی حالت کا خود احساس نہیں ہے مجھ کو
میں نے اوروں سے سنا ہے کہ پریشان ہوں میں
January 28, 2025 at 8:58 PM
اتنا کمزور کیا عشق نے تیرے مجھ کو
نبض چلتی ہے تو دکھتی ہے کلائی میری
January 26, 2025 at 1:48 PM
کیوں ڈراتے ہو روز محشر سے
روٹھ ہی جاؤ گے ناں اور کیا ہو گا
January 20, 2025 at 9:34 PM
رنجشیں ہجر کا معیار گھٹا دیتی ہیں
روٹھ جانے سے گزارے تو نہیں ہوتے ناں

راس رہتی ہے محبت بھی کئی لوگوں کو
وہ بھی عرشوں سے اتارے تو نہیں ہوتے ناں

ہجر تو اور محبت کو بڑھا دیتا ہے
اب محبت میں خسارے تو نہیں ہوتے ناں

اک شخص ہی ہوتا ہے متاعِ جاں بھی
دل میں اب لوگ بھی سارے تو نہیں ہوتے ناں
January 18, 2025 at 1:40 PM
میرے لئیے تنظیم SACKA کا افتتاح ایک اعزاز کی بات ہے۔ یہ ہمارے اس سفر کا صرف آغاز ہے جس کا مقصد پورے جنوبی ایشیا میں استحکام، تحفظ اور سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر ایک دیرپا مثبت اثر پیدا کرنے کی کوشش کریں!
January 12, 2025 at 3:52 PM
As Chairman of the South Asian Centre for Knowledge and Analysis (SACKA), I had the honor of leading our inauguration at Islamabad's Marriott Hotel on 5 January 2025. With Directors Saqib Iqbal and Ishraq Un Nisa Khanam, we are dedicated to promoting stability, security, and progress in South Asia.
January 11, 2025 at 1:33 AM
یہی دعا ہے تو اس سال میرے پاس آئے
خدا کرے کہ نیا سال مجھ کو راس آئے
January 2, 2025 at 11:18 PM
کوئی تصویر بنادے کہ ہمیں دیکھنا ہے
کیسے دکھتے ہیں ترے شہر سے جاتے ہوئے ہم
December 30, 2024 at 2:15 PM
December 25, 2024 at 6:29 PM
میری آنکھیں اور دیدار آپ کا
یا قیامت آ گئی یا خواب ہے
December 22, 2024 at 9:14 PM
اسے کسی سے محبت نہ تھی مگر اس نے
گلاب توڑ کے دنیا کو شک میں ڈال دیا
December 22, 2024 at 8:23 PM
ہمارا دل بھی اس اجڑے ہوئے مسکن کا جیسا ہے
گلی کے جس گھروندے میں کبھی بچے نہیں جاتے
December 19, 2024 at 9:09 AM
برسوں سےاس رازکی گرہیں نہیں کھلتیں
دروازےتو کھل جاتےہیں،زلفیں نہیں کھلتیں
اب تومیری سانسیں تیری دھڑکن سےجڑی ہیں
اب بھی میری جانب تیری بانہیں نہیں کھلتیں
سیدھےہی چلےجانا ہے کھائی ہو یامنزل
اندھوں پے مضافات کی راہیں نہیں کھلتیں
وہ خواب میں آتا ہے ہمیں اپنابنانے
ہم اٹھ بھی اگرجائیں توآنکھیں نہیں کھلتیں
December 14, 2024 at 2:58 AM