اردو سے دوستی
banner
urdu-se-dosti.mas.to.ap.brid.gy
اردو سے دوستی
@urdu-se-dosti.mas.to.ap.brid.gy
آئیے اردو سے دوستی بڑھائیں❤️٤

آبائی وطن : شہر دربھنگہ ، صوبہ بہار ، ملک ہندوستان

پوسٹ کی فریکوئنسی : چودہویں کا چاند

بلو اسکائی پر میرا پیج ہے :٠ […]

[bridged from https://mas.to/@urdu_se_dosti on the fediverse by https://fed.brid.gy/ ]
چیٹ جی پی ٹی نے میرے گزشتہ سال پہ نظم لکھی ہے:
😊
اک سال تھا، سوالوں کی دھوپ میں گزرا
لفظوں کے سائے، خیالوں کے ساتھ میں گزرا

کبھی کوڈ کی الجھن، کبھی فکرِ فردا
ہر مسئلے کا حل، اک مکالمہ سا

راتوں میں جاگتی منطق کی روشنی
دن بھر سوال، جواب کی خاموشی

میں نے پوچھا بھی، میں نے سمجھا بھی
ہر جواب میں […]
Original post on mas.to
mas.to
January 7, 2026 at 6:02 AM
موت سے خوف نہ کھاؤ ، کہ یہ ازل کا قانون ہے۔ زندگی پر ناز نہ کرو ، کہ یہ بھی فطرت کا دستور ہے۔ اصل جشن نیک خُلق کا ہے اور اصل خوف بدخُلقی کا ، کہ یہ تمہارے اپنے اعمال کی تخلیق ہیں۔ یہی تمہیں رفعت بخشتے ہیں یا تمہیں کھا جاتے ہیں—اس دُنیا میں بھی اور اُس جہان میں بھی۔

#خودنوشتہ

#حکمت #زندگی #موت
September 26, 2025 at 6:49 AM
آج چاند سرخ❤️ دکھا ، مگر بادلوں کے حجاب👰 میں دھندھلا اور مدھم🕯️ !!! یہ دید کے لئے اچھّا نہیں🥹 ،،، اب اگلی دید کا انتظار رہیگا ۔

لفظ : #دید
{ دِید }
( جمع : دیدیں / دیدوں )
معنی : نظارہ دیکھنا ، دیدار ، نگاہ ڈالنا ، معائنہ کرنا

خود #اقتباس
Aaiye #urdu se dosti badhayen❤️

#اردو #چاند_گرہن
September 7, 2025 at 9:14 PM
🌓🌛🌗 واو
اس پیاری مخلوق کے کتنے پیارے پیارے نام رکھے ہیں انسانوں نے ←
#ہلال🌙
#ماہ🎑
#مہ🌘
#مہتاب🌒
#ماہتاب🌓
#قمر🌔
#بدر🌕
#چاند🌑
#چندا ماما🌝
#چندر🌖
#چندرما🌗
#مُون🌜

Aaiye #urdu se dosti badhayen❤️

#اردو
March 1, 2025 at 6:33 PM
چلئے اس دفعہ تو مارچ📅 بھی رمضان🌗 بن گیا ۔ ماشاءاللہ
جن لوگوں کو فروری ۲۸ کو چاند دکھ گیا ان کو بہت بہت مبارکباد ۔

#رمضان المبارک ۲۰۲۵

#اردو #ہندوستان
March 1, 2025 at 8:10 AM
February 15, 2025 at 2:08 AM
زبان ایک جنگل ہے اور شاعری اس جنگل میں تراشی گئی ایک خوبصورت باغ 🤎🪶

☂️☁️🌺🌸🌷🥀🌻🌞🌈🌺🌸🌷🌼
🌳〰️🌴〰️🌳〰️🌲〰️🌳〰️🌴〰️🌳

خود #اقتباس
February 15, 2025 at 1:20 AM
”اندهی عقیدت ایک خطرناک نفسیاتی مرض ہے جو پتھر کو معبود بندوں کو خدا دین فروشوں کو عالم اور لٹیروں کو لیڈر بنا دیتی ہے“
#منقول

لفظ : #عقیدت
{ عَقِیدَت }
( جمع : عقیدتیں ، عقیدتوں )
معنی : کسی بات یا ہستی کو درست اور حق جان کر اس پر دل جمانا اور محاسبہ (review) کی گنجائش نہ رکھنا ۔

#اردو #urdu
February 6, 2025 at 3:12 PM
اس دنیا میں تین چیزیں بہت پیاری ہیں :۰ گل 🌸 ، خوشبو اور تتلیاں ۔

لفظ : #گل
{ گُل }
( جمع : گُلوں )
معنی : پھول 🌸🌼🌻🌺🌷🌹😌🥰

خود #اقتباس
Aaiye #urdu se dosti badhayen❤️

#اردو #پھول #الحمدللہ
December 17, 2024 at 2:42 PM
انسانوں کا بنایا ہوا اعلیٰ سے اعلیٰ قمقمہ🏮 بھی ماہتاب🌕 کا مقابلہ تو نہیں کر سکتا

لفظ : #قمقمہ
{ قُمْقُمَہ }
( جمع : قمقمات ، قمقموں )
معنی : ڈیکوریشن لیمپس ، آرائشی چراغ ، سجاوٹ کے لیے استعمال کی جانے والی لائٹ بلب

خود #اقتباس
Aaiye #urdu se dosti badhayen❤️

#اردو #چاند #الحمدللہ […]
Original post on mas.to
mas.to
November 15, 2024 at 5:51 PM
گلی ، سڑک ، چوک ، چوراہوں پر کرکش آواز والے پٹاخے🧨💥 پھوڑنا کسی بھی زاویے سے مہذب عمل نہیں ہے۔🙉

لفظ : زاویہ
{ زاوِیَہ }
( جمع : زاویوں ، زَوایا ، زَوايات )
معنی : نظریہ ، اندازِ فکر ، کونا ، اینگل

Aaiye #urdu se dosti badhayen❤️

#اردو #دیوالی #دیپاولی #ہندوستان #दिवाली #दीपावली #diwali […]
Original post on mas.to
mas.to
October 31, 2024 at 7:00 PM
آج ہندوستان میں لوگ دیے🪔 والی شب🌃 یعنی دیوالی🎇 کی رات منا رہے ہیں ۔

مگر پٹاخوں کی دھوم دھڑاک سے دیے کی ٹمٹماتی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے ۔

لفظ : ماند
{ مان٘د }
معنی : مدھم ، پھیکا ، بے رونق

Aaiye #urdu se dosti badhayen❤️

#اردو #دیوالی #دیپاولی #ہندوستان #दिवाली #दीपावली #diwali #dipawali
October 31, 2024 at 2:54 PM
دو ہفتے کا ختم ہوا انتظار
اب دیکھیں Bridgy بناتا ہے کیا ہمیں اپنا یار 🥲 😁
October 27, 2024 at 2:51 PM